ساڑھی میں ملبوس خاتون کی قلابازیوں نے تہلکہ مچا دیا

نئی دہلی (پی این آئی) ساڑھی میں ملبوس خاتون کی قلابازیوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر تہلکہ مچا رکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والی فٹنس ماڈل میشا شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بڑی مہارت سے قلابازیاں کھا رہی ہیں۔ اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ میشا نے قلابازیاں کھاتے ہوئے ساڑھی زیب تن کررکھی ہے۔۔۔۔

خاتون سیٹ پر موجود، لفٹر نے گاڑی اٹھا لی

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے صدر میں نو پارکنگ کا بہانہ بنا کر کار میں بیٹھی خاتون کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی، لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی۔ کراچی شہر کے ریگل چوک کے رش والے علاقے میں لفٹر نے خاتون ڈرائیور کی کار میں موجودگی کے دوران ہی کار لفٹ کرلی، شہریوں کا الزام ہے کہ صدر میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے ساتھ بدمعاشی معمول بنالی ہے۔سیکشن افسر امیر منہاس کے مطابق خاتون کو رانگ سائیڈ آنے پر روکا تو غلطی ماننے کے بجائے بدتمیزی کی تھانے لے جاکر چالان کیا تو معافی نامہ لکھ کر معافی مانگ کر معاملہ ختم کر دیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close