کراچی،سر پر وزنی چیز گرنے سے شیرخوار بچی جاں بحق، ایک شخص کی لاش بر آمد

کراچی(آن لائن )منگھوپیر میں سر پر وزنی چیز گرنے سے شیرخوار بچی جاں بحق ہوگئی، جبکہ ڈیفنس تھانے کے پاس ایک شخص کی لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود ونگی گوٹھ میں گھر میںوزنی چیز گرنے سے شیر خوار بچی جاں بحق ہوگئی جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی جس پر اہلخانہ بغیر پولیس کارروائی کے لاش لیکر چلے گئے ، بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ ردا دختر عبدالغنی کے نام سے ہوئی۔علاوہ ازیں ڈیفنس تھانے کی دیوار سے متصل ایک شخص کی لاش ملی جیسے پولیس نے جناح اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی کی عمر52 برس کے د رمیان ہے اور اسکی فوری طورپر شناخت نہیں ہوسکی اور نہ ہی فوری طورپروجہ موت کا تعین ہوسکا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے منتقل کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close