پاؤں سے پرچہ حل کرنے والے طالب علم نے نمایاں پوزیشن میں امتحان پاس کر لیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں پیدائشی طور پر معذور 19 سالہ لڑکے نے 12ویں جماعت کا امتحان اپنے پاؤں سے لکھ کر دیا اور 70 فیصد نمبروں کے ساتھ سے پاس بھی کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تُشار وشواکرما نے امتحان میں لکھائی کے لیے کسی کی بھی خدمت حاصل کرنے سے انکار کردیا تھا اور پرچہ مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت بھی نہیں مانگا۔ تُشار وشواکرما کا کہنا تھا کہ ’میں نے خود کو کبھی معذور نہیں سمجھا۔ مجھے اپنے پیروں سے لکھائی کر کے ماسٹر آف آرٹس مکمل کرنے میں تین سال لگے۔ معذوری ایک سوچ ہے، جسمانی حالت نہیں۔ انڈیا کی شمالی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے تُشار وشواکرما نچلے متوسط طبقے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، راجیش، لکھنؤ میں چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے تاجر ہیں۔ تُشار وشواکرما لکھنؤ میں اپنے والدین اور تین بھائی بہنوں کے ساتھ رہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں