دو گدھوں کو قتل ایک کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا

وکرا آباد (پی این آئی) بھارت ریاست تلنگانہ میں چاقو سے حملہ کرکے دو گدھوں کو قتل اور ایک کو زخمی کرنے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع وکرا آباد میں پیش آیا جہاں کچھ چرواہے دوسرے علاقے سے اپنے جانور چرانے کیلئے آئے تھے۔ تین گدھے چرنے کیلئے کھیتوں میں گھسے تو کرشنا نامی شخص مشتعل ہوگیا اور اس نے گدھوں پر چھری سے حملہ کردیا۔ حملے میں دو گدھے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی پولیس نے حملہ آور کے خلاف جانوروں پر حملے اور تشدد کا مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔۔۔۔

امریکی وزیر خارجہ کو جاپان سے تحفے میں ملنے والی شراب کی بوتل غائب ہو گئی

ٹوکیو (پی این آئی) دلچسپ بات یہ ہوئی ہے کہ جاپان کی جانب سے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو تحفے میں دی جانے والی شراب کی بوتل غائب ہوگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے مائیک پومپیو کو 2019 میں تحفے میں قیمتی شراب کی بوتل دی تھی جس کی قیمت 5 ہزار 800 ڈالر تھی لیکن یہ بوتل کہاں گئی کسی کو کچھ پتہ نہیں۔مائیک پومپیو کو دی گئی بوتل غائب ہونے پر محکمہ خارجہ میں تحقیقات جاری ہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جاپان سےشراب کی بوتل کا تحفہ وصول نہیں کیا،علم نہیں کیا ہوا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close