جمشید دستی نے شادی کر لی، اہلیہ کون ہے؟

مظفر آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نےایک بار کہا تھا کہ اس دور میں شادی نہیں کرسکتا، دعا کریں عید کے بعد یہ حکومت چلی جائے، ایم این اے تھا تو شادی ہونے کے چانس بھی لگ رہے تھے، مہنگائی کے باعث اپنے ولیمے میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔ لیکن اب اطلاعات یہ ہیں کہ سابق ممبر قومی اسمبلی و سیاستدان جمشید دستی نےنکاح کر لیا، ان کا نکاح پشاور کے مہمند قبیلے میں ہوا ہے۔جمشید دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔انہوں نے بتایا کہ اہلیہ کو 10 ہزار روپے حقِ مہر لکھ کر دیا ہے، رخصتی اگلے برس مارچ 2022ء میں ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close