شہزادی کی 30 سالہ بھتیجی نے 62 سالہ ارب پتی سے شادی کر لی

لندن (پی این آئی) برطانیہ کی جادوئی شخصیت کی حامل شہزادی ڈیانا کی بھتیجی اور ارل اسپینسر کی بیٹی، لیڈی کِٹی اسپینسر جن نے 62 سالہ ارب پتی مائیکل لیوس سے شادی کرلی ہے۔ یورپی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ، 30 سالہ لیڈی کِٹی اسپینسر نے ہفتے کے روز ایک شاندار تقریب میں جنوبی افریقہ کے 62 سالہ ارب پتی آدمی سے شادی کی ہے۔ شادی کی اس تقریب میں پکسی لوٹ، ویسکاؤنٹیس ایما ویموتھ، مارک فرانسس وینڈیلی اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close