فلائنگ ہارس سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال پھر چوری

بہاولپور (پی این آئی) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور فلائنگ ہارس کے نام سے جانے جانے والے اولمپیئن سمیع اللّہ کےبہاولپور میں ہسپتال چوک پر لگے مجسمے سے ہاکی اور بال ایک بار پھر غائب ہوگئی ہے۔اب کی بارچور نے ہاکی، بال غائب کرنے کے بعد مجسمے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی لیکن پھر جلد ہی ہاکی اور بال کومجسمے کے ساتھ واپس لگا دیا۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے ہاکی اور بال غائب کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ نے سمیع اللہ کےمجسمے کےساتھ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل بھی بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی جس کے بعد چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا تھا اورچوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close