خاتون وزیر نے اپنے ساتھ سیلفی بنانے کی فیس مقرر کر دی

نئی دہلی (پی این آئی) خاتون وزیر نے اپنے ساتھ سیلفی بنانے کی فیس مقرر کر دی، کہتی ہیں کہ سیلفی بنانے میں لوگ وقت بہت ضائع کرتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند لوگوں کیلئے فیس مقرر کردی ہے۔ اوشا ٹھاکرکا تعلق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔انہوں نے بھارتی شہر اندور میں اپنے چاہنے والوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینا چاہتے ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کریں۔ وزیر سیاحت نے سیلفی لینے پر پیسے چارج کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سیلفی لینے کے دوران وقت کا بہت ضیاع ہوتا ہے جس سے انہیں شدید چِڑ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیےاب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں