دنیا کی سب سےزہریلی مکڑی دریافت کر لی گئی

 امریکہ میں سائنسدانوں نے مکڑی کی ایک انتہائی زہریلی قسم دریافت کر لی ہے جس کی عمر حیران کن طور پر 20سال تک ہوتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مکڑی کی یہ نئی قسم امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں دریافت ہوئی ہے۔ اس قسم کی مکڑیاں چمکدار سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔ یہ پہلے سے پائی جانے والی ترن تلا قسم کی مکڑی کی طرح ہیں مگر اس سے کہیں زیادہ زہریلی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس قسم کی مکڑیوں کی ٹانگیں بھی عام مکڑیوں کی نسبت بہت زیادہ لمبی ہیں اور سائز بھی بڑا ہے۔اس قسم کی نر مکڑی کا سائز ایک پاؤنڈ کے سکے کے برابر ہوتا ہے، جبکہ مادہ دو سے تین گنا بڑی ہوتی ہے۔ اس قسم کو سائنسدانوں کی طرف سےUmmidiaکا نام دیا گیا ہے۔زو میامی کنزرویشن کے سربراہ فرینک ریجلے کا کہنا ہے کہ ”اس قسم کی مکڑیاں دو دہائیوں تک زندہ رہ سکتی ہیں۔ ان کے جالے بل نما ہوتے ہیں اور لگ بھگ تمام عمر انہی جالوں میں شکار کا انتظار کرتے ہوئے گزار دیتی ہیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close