انسانوں کو مریخ پر کون پہنچائے گا؟ نصف صدی قبل کی گئی پیشنگوئی سچ ثابت ہو گی؟

 ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلن مسک انسان کو مریخ پر پہنچانے کے مشن پر کام کر رہے ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک جرمن سائنسدان کی نصف صدی قبل کی گئی حیران کن پیش گوئی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایلن نام کا آدمی ہو گا جو انسانوں کو مریخ پر پہنچائے گا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق اس جرمن امریکن سائنسدان کا نام ورنر وون براؤن تھا جنہوں نے 1953ءمیں ایک سائنس فکشن ناول لکھا تھا جس کا نام ’مارس پراجیکٹ©: اے ٹیکنیکل ٹیل‘ (Mars Project: A Technical Tale)ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک آدمی جس کا نام ایلن ہو گا، وہ انسانوں کو مریخ پر لے جائے گا۔ ورنر وون براؤن کی یہ پیش گوئی آج نصف صدی بعد درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ گزشتہ سال ایلن مسک نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ”قسمت، قسمت۔ میرے لیے کوئی جائے فرار نہیں ہے۔“ان کی اس ٹویٹ پر جواب میں ٹوبے لی نامی ایک صارف نے ورنر وون براؤن کی کتاب کے ایک صفحے کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر ایلن مسک کے متعلق یہ پیش گوئی لکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close