گوشت کی مہک ختم کرنے کے دو شاندار طریقے

گوشت کی مہک ختم کرنے کے دو شاندار طریقےقربانی کے گوشت میں سے ایک مخصوص قسم کی مہک آتی ہے جس کی وجہ سے اکثر افراد اسے نہیں کھاتے جب کہ کچھ لوگ اس بو کے باعث متلی اور قے کی شکایت بھی کرتے ہیں۔تاہم قربانی کے گوشت میں سے آنے والی بو کو باآسانی ختم کیا جاسکتا ہے۔قربانی کے گوشت کی مہک کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے گوشت کی مقدار کو دیکھتے ہوئے لہسن اور سرکہ لیں۔ لہسن کو کوٹ کر سرکے کے ساتھ ملائیں اور پیسٹ بنالیں۔اب یہ پیسٹ اِس طرح گوشت پر لگائیں کہ کوئی جگہ باقی نہ رہے۔پیسٹ لگانے کے بعد گوشت کو ایک گھنٹے کیلئے ڈھک کر رکھ دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں، بو کا نام و نشان تک باقی نہ رہے گا۔روٹی پکانے والا آٹے کا خشکا (آٹے کی بھوسی) لیں اور اس کی موٹی تہہ پورے گوشت پر لگادیں۔ تہہ لگانے کے بعد گیلا ہاتھ اس گوشت پر پھیریں تاکہ خشکا گوشت پر ٹھہر جائے، آٹا لگے اس گوشت کو 2گھنٹے کیلئے رکھیں۔ بعدازاں اسے دھو لیں اور استعمال کریں۔ چاہیں تو اِسے فریز بھی کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں