ایک پلیٹ کی قیمت 34 ہزار روپے، دنیا کی سب سے مہنگی فرائیز، خصوصیات کیا ہیں؟

نیویارک / نیویارک(پی این آئی) نیویارک میں فرائیز کی ایک پلیٹ اتنی مہنگی ہیں کہ اس قیمت میں بہترین بریانی کی تین دیگیں بناسکتے ہیں۔ فرائیز کے ایک پلیٹ کی قیمت 200 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستان 34 ہزار روپے کے بقدر ہے۔ریستوران، سرینڈیپٹی تھری نے 200 ڈالر کی فرنچ فرائیز پیش کرکے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کا دسواں اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس طرح یہ دنیا کی سب سے مہنگی فرائیز کی پلیٹ ہے۔مین ہٹن کے مشرق میں واقع ریستوران نے اپنی مہنگی ترین فرائز کا اعلان ’قومی فرنچ فرائیز ڈے‘ کے موقع پر کیا ہے۔ لیکن اس ڈش میں بہت نایاب اور قیمتی ترین اجزا شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں کئی طرح کی قیمتی شرابیں، پرانا سرکہ خاص قسم کے چپربیک آلو، ٹرفل آئل اور نمک، پنیر، مکھن، آزاد بطخوں کے انڈے اور آزاد گائے کے دودھ کی کریم، سوئزرلینڈ کا بہترین پنیر شامل کرکے اس پر 32 قیراط سونے کا ورق چڑھایا گیا ہے جسے کھایا جاسکتا ہے۔سرینڈیپیٹی تھری نے کہا ہے کہ اگر آپ یہ فرائیز کھانا چاہتے ہیں تو پہلے اس کا آرڈر دے کر بکنگ کرانا ہوگی۔ اس ریستوران کے پاس دنیا کی سب سے مہنگی آئس کریم اور سب سے بڑے شادی کیک بنانے کا اعزاز بھی ہے۔ اس کے علاوہ نصف درجن دیگر اعزازت بھی اپنے نام کررکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں