کھلونا پستول جیسی نظر آنے والی اصل پستول بنانے والی کمپنی بڑی مشکل میں پھنس گئی

سالٹ لیک سٹی(پی این آئی) امریکی ریاسٹ یوٹاہ کی ایک کمپنی نے اصلی پستول تیار کی ہے جو دیکھنے پر لے گو پلاسٹک کے ٹکڑوں سے بنی کھلونا بندوق معلوم ہوتی ہے۔ اب دنیا بھر میں اس آتشیں ہتھیار پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔یہ متنازعہ گن یوٹاہ کی ایک کمپنی ’کلپرپریسیشن‘ نے تیار کی ہے جسے بلاک 19 کا نام دیا گیا ہے۔ دیکھنے پر لگتا ہے کہ شاید یہ رنگ برنگی لیگو ٹکڑوں پرمشتمل کوئی کھلونا ہے لیکن اسے اٹھانے پر انکشاف ہوتا ہے کہ یہ اصلی پستول ہے۔کمپنی کے مطابق یہ ایک قابلِ قدر شے ہے جسے مناسب قیمت پر خریدا جاسکتا ہے۔ اسے بلاک 19 کا نام دیا گیا ہے جو عین جی لاک طرز کی پستول ہے اور دیکھنے پر بچوں کا کھلونا لگتی ہے۔اس کے رنگ شوخ ہیں اور ہر کوئی اس کی جانب دلچسپی محسوس کرتا ہے، جن میں آتشیں ہتھیاروں پر پابندی کے رضاکار اور غیرسرکاری غیرمنعفت بخش ادارے بھی شامل ہیں۔ تاہم مؤخرالزکرافراد نے اس عمل کو غیرذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے لیگو کمپنی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔اس کے بعد لیگو نے باضابطہ طور پر کلپر کمپنی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ لیگو کمپنی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پستول کی تیاری میں لیگو ٹکڑے استعمال کئے گئے ہیں جس کے حقوق ان کی کمپنی کے پاس ہیں۔ لیگو نے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس کمپنی سے کھلونا نما اصل گن ضبط کروائیں۔اس کے بعد کمپنی نے اس طرح کی پستول کی پیداوار روک دی ہے۔ یہ جی لاک طرز کی گن 549 سے 765 ڈالر میں فروخت کی جارہی تھی۔ تاہم کلپرپریسیشن نے اپنے اس عمل پر معذرت کی بجائے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جیسے چاہیں جس ڈیزائن کی پستول خرید سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close