گوشت کو طویل عرصے تک کیسے محفوظ کیا جائے؟ چند ضروری ہدایات اور تجاویز

لاہور (پی این آئی)عید الاضحیٰ پر لوگوں کو سب سے زیادہ فکر اس بات کی ہوتی ہے کہ قربانی کے گوشت کو کس طرح رکھا جائے کہ وہ کئی ہفتوں یا مہینوں کے لیے فریش رہے اور یہ ایسا مشکل کام بھی نہیں اگر گوشت کو درست طریقے سے سٹور کیا جائے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق درحقیقت گوشت کو ہفتوں، مہینوں بلکہ ایک سال تک محفوظ کیا جاسکتا ہے اور اس کے لیے فریزر ہی سب سے واضح طریقہ کار ہے۔مگر گوشت محفوظ کرنے چند طریقے اور بھی ہیں۔فریزر میں رکھنے سے قبل گوشت کے پیکج بنانے ضروری ہے یعنی سب سے پہلے تو ضروری ہے کہ گوشت ہوا سے بچے۔یعنی پلاسٹک بیگ اور المونیم فوائل (جو فریزر کے لیے ڈیزائن ہو) کا استعمال کریں۔اگر ایسا ممکن نہ ہو تو ائیر ٹائٹ برتنوں کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یعنی پلاسٹک یا فریزر کے لیے محفوظ جار یا کین وغیرہ۔جتنا ہوسکے ہڈیوں کو نکال دیں کیونکہ فریزر میں ہڈیاں زیادہ جگہ گھیرتی ہیں جس سے فریزر کو کام بھی زیادہ کرنا پڑتا ہے۔گوشت کے سلائیس کے درمیان فریزر پیپر یا ریپ کو رکھیں تاکہ وہ علیحدہ رہیں، جس سے انہیں پکانے کے لیے استعمال کرنے میں آسانی ہو۔اس مقصد کے لیے فریج میں موجود فریزر کمپارٹمنٹ کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسٹینڈ آلون فریزر بجلی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے۔کچے گوشت کو 4 سے 12 ماہ تک منجمند کرکے رکھا جاسکتا ہے۔کچا قیمہ تین ماہ تک ہی فریزر میں ٹھیک رہ سکتا ہے۔پکے ہوئے گوشت کو 2 سے 3 ماہ کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اور ہاں گوشت محفوظ رکھنے کے لیے فریزر کا درجہ حرارت 0 °F یا اس سے کم ہونا چاہئے۔اگر تو آپ فریج یا فریزر سے محروم ہیں تو واٹر کولر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے بجلی کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، یا بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں عارضی طور پر اس کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس مقصد کے لیے کولر کو برف سے بھرنا ہوگا تاکہ وہ ٹھنڈا ہوسکے۔پہلے کچھ برف کولر کی تہہ میں رکھیں اور پھر گوشت اس میں رکھ دیں، اس کے بعد گوشت کو مزید برف سے کور کردیں۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ گوشت کے ارگرد برف موجود رہے، جب برف پگھلے تو مزید برف کو اس میں ڈال دیں۔اگر تو آپ نے ائیر ٹائٹ پیکج میں گوشت محفوظ کیا ہے تو اسے ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیں اور ہر آدھے گھنٹے بعد اس وقت تک پانی بدلتے رہیں جب تک برف پگھل نہ جائے۔پکانے سے پہلے دیکھیں کہ گوشت فریز کرنے سے اس کی رنگت ختم تو نہیں ہوگئی، اگر ایسا ہو تو اوپری حصے کو کھانے سے پہلے کاٹ لیں، اور ہاں اگر اس میں بو ہو تو اسے کھانے سے گریز کریں۔یہ گوشت کو محفوظ کرنے کا قدیم ترین طریقوں میں سے ایک ہے، اس مقصد کے لیے ائیرٹائٹ برتن یا بیگ میں گوشت کو نمک (curing salt ) سے مکمل طور پر کور کرکے کسی ٹھنڈی جگہ (36 سے 40 فارن ہائیٹ) پر ایک ماہ تک رکھا جاسکتا ہے۔ پکانے سے پہلے اضافی نمک کو دھولیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close