پہلی نظر میں اچھا تاثر قائم کرنے کیلئے کیا کرنا چاہئے؟ چند اصول جو آپکی رہنمائی کریں گے

بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ آداب کے اصولوں کا خیال کرنا صرف سرکاری حکام اور شاہی خاندان کا لبادہ ہے۔ لیکن درحقیقت جب کوئی بھی کسی دوسرے شخص سے ملتا ہے، تو وہ نا دانستہ طور پر انکی توجہ اپنی طرف کھینچ رہا ہوتا ہے۔ اور ایسے میں اگر آپ کا تاثر دوسروں پر غلط پڑے تو اچھی بات نہیں۔ ان آداب کا خیال رکھ کر اچھا تاثر قائم کیا جاسکتا ہے۔٭ کیا آپ ایک اچھے سامع ہیں؟ کسی بھی گفتگو میں صحیح طریقے سے حصہ لینے کے لئے گفتگو کو بغور سننا انتہای ضروری ہے۔ جب آپ اپنے والے کی بات دھیان سے سنتے ہیں تو اسے بہت اچھا محسوس ہوتا ہے ۔ اگر آپ اس گفتگو میں دلچسپی نہ بھی رکھتے ہوں تب بھی ادھر ادھر دھیان دینے کے بجائے غور سے سنیئے اس سے آپکا تاثر بہت اچھا پڑتا ہے۔ ٭ گفتگو میں توازن پیدا کرناگفتگو میں کچھ موضوع ایسے ہوتے ہیں جو آپ صرف قریبی دوست احباب سے ہی بانٹ سکتے ہیں۔ ہر دوسرے انسان کو یہ بتانا ٹھیک نہیں ہوگا کہ آپ کونسی تکلیف میں مبتلا ہیں یا آپکی ذاتی زندگی میں کیا چل رہا ہے۔ گفتگو میں بے جا کشادگی سامنے والے کو غیر آرام دہ محسوس ہوسکتی ہے ۔٭ حد سے ذیادہ خوشبو کا استعمالآپ بھی شاید ان لوگوں میں سے ہوسکتے ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ اگر بہت زیادہ خوشبو نہ استعمال کی تو آپکے پاس سے اچھی مہک نہیں آئے گی۔ لیکن در حقیقت آداب کے اصول اس بات کے خلاف ہیں۔ ایک قیاس کے مطابق ‘سینٹ سرکل’ یعنی ایک خیالی دائرے تک ہی آپکے پرفیوم کی خوشبو محدود ہونی چاہیئے۔ اور دوسرے افراد بس اس دائرے میں داخل ہونے کے بعد ہی خوشبو محسوس کر سکیں۔٭ اپنا بیگ میز پر نہ رکھیںاگر آپ کسی کے گھر ریسٹورانٹ جاتے ہیں تو خیال رکھیں کہ آپکے پاس بڑا بیگ ہے تو اسے زمین پر رکھیں۔ گود یا دوسری کرسی پر رکھنے سے بھی اجتناب کریں۔کوئی چھوٹا پرس ہی میزپر رکھا جا سکتا ہے۔ ٭ مشروب یا کھانے کو مکمل طور پر ختم نہ کریںکھانے پینے میں کسی بھی قسم کی آواز کا آنا دوسروں کو تنگ کر سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف آپکا پیٹ بری طرح بھر جائے گا بلکہ آپکا تاثر بھی آس پاس بیٹھے افراد پر برا پڑے گا۔٭ پبلک پلیس پر لوگوں سے ملنے کا طریقہجب بھی آپ باہر کسی جنس مخالف انسان سے ملیں تو بہت اعتدال سے کام لیں۔خاص طور پر تب جب وہ کسی اور کے ساتھ موجود ہو۔ اگرچہ آپ اسے بہت اچھی طرح بھی جانتے ہیں تب بھی نہیں۔ صرف منہ سے یا سر کے اشارے سے سلام کریں۔ اس طرح کسی کو تکلیف نہیں پہنچے گی۔٭ رویہ میں نرمیآداب کے اصولوں کے مطابق گفتگو اور رویہ میں نرمی بہت خوش اخلاقی کی بات سمجھی جاتی ہے۔ جب کسی انجان انسان سے ملیں تو اپنی آواز اور رویہ نرم رکھیں اور ادب سے بات کریں، چاہے وہ عمر میں آپ سے بڑے ہوں یا چھوٹے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close