پہلا جج جس نے خود کو ہی سزا سنادی

مصر میں ایک جج نے خود کو ہی سزا سنادی ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مصر کے علاقہ  اسوان میں قائم انتظامی عدالت کے جج  محسن کلوب نے خود کو 500 مصری پاونڈ جرمانہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے موبائل فون کی گھنٹی بج اٹھی جس کے نتیجے میں ان کی توجہ مقدمہ سے ہٹ گئی۔جس پر جج نے خود کو اس کا قصور وار قرار دیتے ہوئے 500 پاونڈ کا جرمانہ کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close