دلہا بارات سے پہلے زخمی ہو گیا، دلہن نکاح کرنے ہسپتال پہنچ گئی

گوجرانوالہ (پی این آئی) زخمی دلہا سے نکاح کرنے دلہن اسپتال پہنچ گئی۔گوجرانوالہ کے علاقے کی لڑکی کا دھونکل کے رہائشی لڑکے سے نکاح طے تھا۔ ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب دلہا بارات نہ لے جاسکا تھا۔ٹی ایچ کیو اسپتال وزیر آباد میں نکاح خواں کو بھی بلایا گیا تھا جبکہ اہلخانہ کے بھی کچھ افراد موجود تھے۔ اس لیے کہتے ہیں کہ اگر انسان کسی کام کا ارادہ کر لے تو اسے کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔۔۔۔۔

رخصتی سے چند گھنٹے قبل دلہن کا انتقال،کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپرد خاک کیا گیا

قاہرہ (پی این آئی) برادر اسلامی ملک مصر سے آنے والی حیرت انگیز خبر کے مطابق ایک دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل انتقال کرگئی جس کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ دلہن کو کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کردیا گیا عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر ھھیا میں دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی۔ دلہن کو فوری طور پر جدید ترین ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی تاہم انہیں اس میں کامیابی نہیں ہوسکی۔ دلہن کے یوں رخصتی سے چند گھنٹے قبل اچانک انتقال کر جانے کے باعث شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی اور پورے شہر میں سوگ چھا گیا۔ دلہن کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اسے کفن پر شادی کا جوڑا رکھ کر سپردِ خاک کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close