کراچی میں وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کو سزا دے دی گئی

کراچی (آئی این پی)کراچی میں وکیل پر حملہ کرنے والے دو کتوں کو عدالتی حکم پر مار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں عمر رسیدہ وکیل پر 2 کتوں کے حملے کے واقعے میں مالک نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کردیا۔ دونوں کتوں کو عدالتی حکم پر زہر کا انجکشن لگا کر مار دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں کتوں کا پیٹ کیئر سے لے جاکر زہر کا ٹیکہ لگایا گیا، عدالتی احکامات کے بعد مالک کو دونوں کتے حوالے کیے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مالک کی جانب سے دونوں کتوں کا زہر کا انجکشن لگانے کا بتایا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق زہر کا ٹیکہ لگانے کے بعد کتوں کا مالک افسردہ حالت میں ان کے پاس بیٹھا رہا۔خیال رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہمایوں خان نامی شہری کے پالتو کتوں نے سینئر وکیل مرزا اختر علی کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں دو کتوں کو وکیل پر حملہ کرتے دیکھا گیا تھا۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے پالتو کتوں کی جانب سے سینئر وکیل کو کاٹنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close