جہلم، بیک وقت 4 بیٹیوں کی پیدائش، اللہ کی خاص رحمت آئی ہے،والد اور والدہ خوشی سے نہال

جہلم (پی این آئی) چار بیٹیوں کی پیدائش کو والدین نے اللہ کی خاص رخمت قرار دیا ہے۔والد کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ چاروں بیٹیاں صحت مند ہیں۔چار بیٹیوں کی پیدائش پر والد اور والدہ دونوں خوشی سے نہال ہیں۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 4 بیٹیوں کو جنم دیا ہے، بچیوں کی پیدائش نارمل ہوئی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم کے ڈاکٹرز کے مطابق چاروں بچیاں اور ان کی ماں مکمل طور پر صحت مند ہیں۔نومولود بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے سے 2 بیٹے ہیں، 8 سال بعد اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا اور بیٹیوں جیسی رحمتیں عطاء کیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ چاروں بچیاں صحت مند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close