گھر آنے سے منع کرنے پر پڑوسی نے دو بچوں کو قتل کردیا

اوکاڑہ(آئی این پی) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گھر آنے سے منع کرنے پر پڑوسی نے دو بچوں کو قتل کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات اوکاڑہ کی رحمان کالونی میں پیش آئی جہاں 18سالہ نعمان اور 17سالہ تنویر نے مدرسے سے آنے والے دو بھائیوں 5سالہ علی اور 11سالہ طحہ کو اغوا کے بعد قتل کردیا،پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں نہر میں پھینک دیں، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے، آخری خبریں آنے تک بچوں کی لاشیں نہر سے نہیں نکالی جاسکیں، بچوں کی ماں شدت غم سے نڈھال ہیں،افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ ملزمان دونوں بھائیوں علی اور طحہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے جارہے ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچوں کے باپ نے چند روز قبل نعمان کو اپنے گھر آنے سے منع کیا تھا،وزیراعلی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے دو بھائیوں کے قتل کی رپورٹ طلب کرلی،عثمان بزدار نے آر پی او کو ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے،انہوں نے آر پی او ساہیوال سے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں