نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع گونا میں ایک جھونپڑی کی رہائش پذیر 65 سالہ رام بائی نامی بوڑھی خاتون صرف ایک بلب اور پنکھا استعمال کرتی ہیں لیکن انہیں بِل ڈھائی لاکھ کا موصول ہوا۔ میڈیا کے مطابق اس سے قبل ان کا بِل 300 سے 500 روپے تک آتا تھا لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے لاک ڈاؤن کے سبب خاتون دو ماہ بِل جمع نا کرواسکیں جس پر دو مہینے بعد انہیں ڈھائی لاکھ روپے کی بھاری رقم کا بِل موصول ہوا۔ بوڑھی خاتون یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں اور انہوں نے فوری طور پر بجلی کے محکمے کے دفتر کا رخ کیا لیکن وہاں ان کی سننے والا کوئی نا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرکے پیسے کماتی ہوں، کئی کئی دن تک بجلی کے دفتر گئی لیکن وہاں میری فریاد کسی شخص نے نہیں سنی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں