بینک نے غلطی سے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل کر دیئے، پھر کیا ہوا؟

واشنگٹن (پی این آئی) اگر آپ کو اچانک موبائل فون پر بینک سے میسج موصول ہو کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل کر دیئے گئے ہیں تو آپ کی کیا حالت ہو گی؟ کچھ ایسا ہی ہوا جب امریکہ میں ایک نجی بینک نے اپنے ایک صارف کے اکاؤنٹ میں غلطی سے 50 ارب ڈالر منتقل کر دیئے۔ ریاست لوزیانا کے رہائشی رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ڈیرن جیمز اور ان کی بیکم کو موبائل فون پر بینک کا پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل کر دیئے گئے ہیں جس پر وہ بھونچکا کر رہ گئے۔ ڈیرن جیمز نے فوری طور پر بینک کو کال کی اور آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ میں 50 ارب ڈالر منتقل کیے گئے ہیں جو کہ ان کی نہیں ہیں۔
بینک نے ڈیرن کی جانب سے آگاہ کرنے پر فوری طور پر رقم واپس نکال لی تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ہفتے کو پیش آیا اور یہ رقم ڈیرن جیمز کے اکاؤنٹ میں تین دن تک موجود رہی۔ اگرچہ یہ رقم مذکورہ جوڑے کے اکاؤنٹ سے واپس نکال لی گئی لیکن ڈیرن اور ان کی اہلیہ اس کا اسکرین شاٹ بنا لیا جس کو دیکھ کر اب وہ مزے لے رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close