شادی کی تقریب میں کھانے کے لیے سوپ بنانے والا باورچی ابلتی ہوئی دیگ میں گرکر ہلاک ہو گیا

بغداد (پی این آئی) عرب میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق عراق کے ضلع زاخو میں شادی کی تقریب کے لیے 25 سالہ باورچی بڑی دیگ میں سوپ تیار کررہا تھا کہ اس دوران وہ حادثاتی طور پر دیگ میں جاگرا جس سے وہ بری طرح جل گیا۔اس جانکاہ حادثے کےفوری بعد باورچی عیسیٰ اسماعیل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ پانچ دن تک زیر علاج رہا تاہم جانبر نہ ہوسکا۔عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق عیسیٰ اسماعیل کے عزیزو اقارب کا کہنا ہےکہ وہ 8 سال سے باورچی کا کام کررہا تھا اور شادیوں سمیت دیگر تقریبات کے لیے کھانے بناتا تھا لیکن یہ پیشہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا اور اس کی انتہائی تکلیف دہ موت کا سبب بن گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close