جمہوریت کا جنازہ، اپوزیشن ارکان سندھ اسمبلی میں چارپائی اور بستر لے آئے

کراچی (پی این آئی) کراچی میں سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی چار پائی اور بستر لے کر آگئے، اسپیکر نے اسٹاف کو بلا کر چار پائی باہر بھجوانے کا حکم دیا۔ آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ جاری رکھا۔ اسپیکر آغا سراج درانی نے اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں چارپائی اور بستر لانے کے واقعے پر کہا کہ آپ لوگوں نے ایوان کی توہین کی ہے۔ اس پر اپوزیشن اراکین اسمبلی نے جمہوریت کا جنازہ، جمہوریت کا جنازہ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔۔۔۔

گولڈ مارکیٹ کے مینیجر نے نوکری چھوڑ کر بیکری کھول لی

جدہ (ہی این آئی) تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے سعودی معاشرے میں الاحسا ریجن کے دولت مند خاندان کے نوجوان نے بیکری کا کاروبار کرنے کے لیے گولڈ مارکیٹ میں منیجر کی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا۔ سعودی نوجوان علی کا کہنا ہے کہ دس برس تک اپنے خاندان کے مشہور گولڈ شو روم میں منیجر کے طور پر کام کر رہا تھا لیکن مجھے بیکری کا کام پسند تھا۔ اس حوالے سے تیاریاں کرتا رہا اور ایک وقت آیا جب اپنے گھر میں ایک چھوٹی سے یورپی بیکری قائم کرکے کاروبار شروع کیا۔ علی نے بتایا کہ پورے علاقے میں اس کی بیکری مصنوعات بہت پسند کی جا رہی ہیں۔ سعوی نوجوان نے بتایا کہ اسے انگریزی نہیں آتی تھی۔ بیکری کے کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آن لائن لائن اور دیگر ٹریننگ کور س بھی کیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close