سنیئروکیل کو کتے نے کاٹ لیا ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(آئی این پی ) مقامی عدالت نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈیفنس میں سینئر وکیل مرزا علی اختر کو کتے کے کاٹنے سے متعلق مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم ہمایوں خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر ملزم کی جانب سے مجرمانہ غفلت برتی گئی۔ کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے وکیل کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔۔۔۔

عالمی بینک پاکستان کو کروڑوں ڈالر دے گا،پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 44کروڑ ڈالرز قرض کے معاہدے پر دستخط کرلئے گئے، سیکرٹری اقتصادی امور اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ ہفتہ کو وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قرض پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کیلئے استعمال کیا جائے گا،پنجاب کے 16اضلاع میں 2ہزار دیہات اور ان سے منسلک 8ہزار علاقے مستفید ہوں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب نے کہا کہ منصوبے سے وزیراعظم عمران خان کے لوگوں پر سرمایہ کاری کے ویژن کی عکاسی ہوتی ہے،منصوبے سے عام آدمی کو براہ راست فائدہ ہو گا اور دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close