عمر سمعیہ سعید، بیٹے نے قانونی طور پر ماں کا نام اپنے نام کے ساتھ لگا لیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان فیشن انڈسٹری سے منسلک معروف ڈیزائنر عمر سعید نے فیس بک پر جاری پیغام میں بتایا ہےکہ انہیں یہ حق حاصل ہوچکا ہے کہ وہ اب اپنے نام کے ہمراہ والدہ کا نام لگائیں، انہیں اس کیلئے نادرا کی جانب سے کافی رکاوٹوں اور مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔عمر سعید نے قانونی طور پر اپنے نام کے ساتھ والدہ کا نام لگا کر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے اپنی ماں کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔ فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ‘اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں سے بھی طنز سنے لیکن میری ثابت قدمی کی وجہ سے مجھے میرے مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی ۔عمر سعید نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ‘آج سرکاری طور پر میرا نام عمر سعید سے عمر سمعیہ سعید ہوگیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close