کیپ ٹاؤن (پی این آئی) جنوبی افریقہ میں بیک وقت 10 بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے والی خاتون کو سچ سامنے آنے پر گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ خاتون گوسیامے تھامارا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ عالمی سطح پر شہرت ملنے پر حکام نے تحقیقات کیں تو پتہ چلا کہ خاتون جھوٹ بول رہی ہے اور اس کے گھر کوئی بچہ پیدا ہی نہیں ہوا بلکہ وہ تو حاملہ بھی نہیں تھی۔ سچ سامنے آنے پر خاتون کو جھوٹ اور فراڈ کے معاملے میں گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ خاتون کے اس دعویٰ پر سب سے پہلے شک کا اظہار اس کے اپنے ہی شوہر نے کیا تھا۔ صاحبِ خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں سے ملنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے ملنے نہیں دیا جارہا اور نہ ہی ہسپتال میں اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں