رجسٹریشن لازمی ہے، پنجاب میں حجاموں کو اب لائسنس لینا ہو گا

لاہور (پی این آئی) پنجاب بھر کے حجاموں کو محکمہ صحت سے دکانوں کی رجسٹریشن کروانا ہو گی جنہیں 3 ماہ کے لیے عارضی لائسنس جاری ہوگا، تربیت یافتہ اور ہیپاٹائٹس فری سرٹیفیکٹ کے حامل ورکر رکھنے والوں کو ہیلتھ انسپکٹر کے معائنے کے بعد حتمی لائسنس جاری کیا جائے گا۔ پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ کے تحت صوبے بھر میں حجاموں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حجاموں کو اب لائسنس لینا ہو گا۔ اس حوالے سے حجاموں کا کہناہے کہ اگر معائنہ انسپکٹر بے جا تنگ نہ کریں تویہ حکومت کا اچھا فیصلہ ہے۔۔۔۔۔

بڑے صوبے کی اسمبلی کے ہال میں جوتے اور لان میں گملے مارے گئے

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کے احتجاج کے دوران وزیراعلی جام کمال خان کے ایوان میں پہنچنے سے قبل جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں بھرپور احتجاج جاری تھا۔اس دوران جب وزیراعلی جام کمال خان بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی کے احاطے میں پہنچے تو انہیں سخت سکیورٹی کےحصار میں اسمبلی کے احاطے سے ایوان تک لے جایا گیا۔ اراکین اسمبلی کی جانب سے شدید ہنگامہ ارائی کی گئی اور وزیراعلی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اس دوران ایک جانب سے یکے بعد دیگرے 2 جوتے بھی پھینکے گئے۔تاہم وہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ وزیراعلی جام کمال جوتوں کے وار سے بچ گئےجبکہ اس دوران اسمبلی کےاحاطے میں گملے بھی پھینکے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close