پورا گھرانہ چور نکلا، پاکستان کے بڑے شہر میں انوکھی واردات کی خبر

کراچی (پی این آئی) کسی گھرانے میں ایک چور ہوں یا دو چور ہوں تو معمول کی بات ہے لیکن کراچی میں موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہر میں موٹر سائیکل لفٹر گھرانےکا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میںگلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں موٹرسائیکل چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جس میں ایک شخص اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ گھومتا ہوا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گیا۔فوٹیج کے مطابق واردات ہفتے کے روز رات ساڑھے 8 سے 9 بجے کے درمیان ہوئی۔ فوٹیج میں ملزم کو اپنی مبینہ بیوی اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے۔فوٹیج میں صاف نظر آ رہا ہے کہ ملزم نے موٹر سائیکل کھڑی کرکے پہلے دوسری موٹر سائیکلوں کا جائزہ لیا، بعد ازاں ملزم نے کھلے ہینڈل کی موٹرسائیکل روڈ پر نکالی اور اپنی بیوی اور بچے کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close