اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد پولیس نے گذشتہ روز شہر میں مساج سنٹر کے نام سے قائم ادارے پر چھاپہ مار کر وہاں موجود مرد وں اور خواتین کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر ایک ویڈیو بھی بنائی گئی جس میں مساج سنٹر سے پکڑے جانے والے ایک شخص نے خود کو خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اہم وفاقی وزیر کا سٹاف ممبر بتایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے اس شخص نے پولیس کو دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے ہوئے بار بار ان وفاقی وزیر کا نام لے کر کہا کہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ہوتا ہوں۔ پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ مذکورہ شخص نے بار بار وفاقی وزیر کا نام لینے پر پویس افسر نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ پرویز خٹک صاحب کو بتایا جائے کہ ہم نے آپ کے سٹاف ممبر کو یہاں سے برہنہ پکڑا ہے؟ اس حوالے سے مساج سنٹر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپہ کورونا قواعد کی خلاف ورزی کی وجہ سے مارا اور اسی وجہ سے یہ سیلون پہلے بھی دو مرتبہ بند کیا جا چکا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مساج سنٹر سے گرفتار کی جانے والی ایک خاتون کو اسی رات تھانے سے ایک با اثر کال کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ باقیوں کی اگلے روز عدالت نے ضمانت منظور کر لی اور وہ رہا ہو کر چلے گئے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں