نئی دہلی (پی این آئی) 76 سال کی عمر میںدنیا کا سب سے بڑا خاندان رکھنے والے زیونا چنا چل بسے۔ زیونا 7 جون سے شدید علیل تھے جبکہ وہ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے۔ بھارتی ریاست میزوم رام سے تعلق رکھنے والے زیونا چنا کی 38 بیویاں، 89 بچے، 33 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں تھیںاس طرح وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔ریاستی وزیرِ اعلیٰ زورمتھنگا نے ٹوئٹر پرزیونا چنا کے انتقال کی خبر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔]
پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص کرنا مہنگا پڑ گیا
نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص و گانے کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کا بھوت ہر فرد پر طاری ہے۔ نوجوانوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی سوشل میڈیا کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسے ہی دو پولیس اہلکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوہر دکھائے جو انہیں مہنگے پڑ گئے اور محکمے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ان کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر نے دوران ڈیوٹی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفریح شروع کر دی، ویڈیو بنائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا۔ دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں