ایک ہی سجی سنوری دلہن کو لینے دو دولہےباراتیں لے کرپہنچ گئے، پھر کیا ہوا؟

نئی دہلی (پی این آئی) ہمسایہ ملک بھارت میں ایک دلہن کو لینے دو دلہے والدین اور باراتیوں سمیت پہنچ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں موہنی نامی دلہن کی شادی والدین نے ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی اور رخصتی والے دن ببلو اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ پہنچا۔ موہنی کے والدین نے بارات کا شایان شان استقبال کیا۔تاہم اُس وقت عجیب صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک اور دلہا اجیت اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور موہنی نے والدین کی پسند ببلو کے بجائے اپنی پسند اجیت کے ساتھ چلی گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ موہنی اجیت نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی لیکن اس کے والدین نے اجیت کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا اور لڑکی کی رضامندی کے بغیر ببلو کو اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے کا وعدہ کر بیٹھے تھے۔ببلو اور اس کے ساتھ آنے والے باراتیوں نے موہنی کے دوسرے دلہے کے ساتھ چلے جانے پر شدید احتجاج کیا اور موہنی کے والدین کو برا بھلا کہا جس پر معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔پولیس نے موہنی اور ببلو کے والدین کو گرفتار کرلیا اور بعد میں دوسرے دلہے اجیت کو بھی گرفتار کرلیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close