پاکستانی نے نصف کروڑ میں کبوتر خرید لیا، ٹیکس والے متحرک ہو گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے ایک علاقے میں منفرد واقعہ پیش آیا ہے جہاں کبوتروں کے شوقین پانے پسندیدہ کبوتروں کی خرید و فروخت کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے مطابق کبوتروں کے شوقین ایک شخص نے اپنا پسندیدہ کبوتر پاکستانی کرنسی کے 50 لاکھ روپے یعنی نصف کروڑ میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ متعدد افراد کی موجودگی میں کبوتر خریدا گیا اور اس کی قیمت ادا کی گئی اور پھر ویڈیو میں ہی 50 لاکھ روپے کی رقم گنی گئی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ٹیکس کا محکمہ ویڈیو بنائے جانے کے مقام کے حوالے سے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں کہ جو شخص 50 لاکھ روپے کا کبوتر خرید سکتا ہے اس کے پاس اور کتنا مال ہو گا اور یہ کہ وہ ٹیکس کتنا ادا کرتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close