برطانوی وزیر اعظم نے خفیہ شادی کر لی، شادی سے پہلے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے

لندن (خادم حسین شاہین) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی منگیتر کیری سیمنڈز سے ایک خفیہ تقریب میں شادی کر لی ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق مہمانوں کو تقریب میں آخری وقت پر مدعو کیا گیا، یہاں تک کہ وزیراعظم کے دفتر کا عملہ بھی شادی کے منصوبے سے لاعلم تھا۔برطانیہ میں کورونا وبا کے باعث شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ سے 30 افراد شریک ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دلہن سیمنڈز لیموزین کار میں سفید رنگ کا لمبا لباس زیب تن کر رکھا تھا تاہم ان کا چہرہ گھونگھٹ سے ڈھکا ہوا نہیں تھا۔بورس جانسن کی عمر 56 سال اور ان کی منگیتر کیری سمنڈز کی عمر 33 سال ہے اور وہ دونوں برطانوی وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ سٹریٹ میں 2019 سے مقیم ہیں جب بورس جانسن وزیراعظم بنے تھے۔گذشتہ سال جوڑے نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے ہاں اولاد ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 میں ان کے ہاں میں لڑکے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس سے پہلےبورس جانسن کی دو بار طلاق ہو چکی ہےیعنی یہ ان کی تیسری شادی ہے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close