کشتے کھانے کے عادی مرغے باجرہ کھا کر بیمار پڑ گئے، پولیس کو مرغوں کے اکھاڑے پر چھاپہ مہنگا پڑ گیا، ہسپتالوں کے چکر

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)نوشہرہ پولیس کو مرغوں کے اکھاڑے پر چھاپہ مہنگا پڑ گیا، کشتے کھانے کے عادی مرغوں کو باجرہ کھلایا گیا تو قیمتی مرغ بیمار پڑ گئے، ٹیکے لگانے کیلئے ہسپتالوں کے چکر، وائلڈ لائف حکام بھی مال مقدمہ مرغ لینے سے انکاری، نوشہرہ رسالپور میں مرغوں کے اکھاڑے پر چھاپہ کے دوران تحویل میں لئے گئے اعلی نسل مرغوں کی رکھوالی پولیس کیلئے مسئلہ بن گیا، کشتے کھانے کے عادی مرغوں کو جب تھانے حکام نے عام باجرہ کھلایا تو مرغوں کی حالت ابتر ھوگئی جس پر پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں مرغوں کو ھسپتال لے جایا گیا اور علاج کیا گیاتاھم حالت ابتر دکھائی دے رہے ہیں، پولیس حکام نے وائلڈ لائف حکام سے بھی رابطہ کیا تاھم انہوں نے مال مقدمہ مرغوں کو اپنی تحویل میں لینے سے انکار کردیاہے۔ مرغوں کی تیمارداری پر مامور پولیس اہلکار بھی پریشان دکھائی دیتے ہیںجبکہ اس چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھانہ رسالپور ایس ایچ او معطل ہے جبکہ چھاپہ مارٹیم میں شامل تھانہ نوشہرہ کلاں کے اعلیٰ اہلکار کاروائی سے کیسے ، کیوں کاروائی سے بچ گئے ہیں آخر کیا محرکات ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close