چین میں طلاق کا رحجان کم کرنے کے لیے اسلامی شرعی طرز کے قوانین نافذ کر دیئے گئے

بیجنگ (پی این آئی) پاکستان کے دوست ملک عوامی جمہوریہ چین نے ملک میں طلاق کےبڑھتے ہوئے رجحان کوکم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔ جس کے مثبت نتائج فوری طور پر سامنے آنے لگ ہیں اور طلاق کی شرح 72 فیصد تک کم ہو گئی ہے۔چین کی ملک میں طلاق کےبڑھتے ہوئے رجحان کوکم کرنے کے لیے وضع کی گئی نئی حکمت عملی طلاق کے لیے وضع کردہ اسلامی طریقہ کار کے مطابق ہے۔چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسی جوڑے کی جانب سے طلاق کی درخواست دائرکرنےکے بعد انہیں ایک ماہ ایک ساتھ رہ کرفیصلے پرنظرثانی کی ہدایت کی جاتی ہے جس کے حیرت انگیز نتائج سامنے آرہے ہیں۔چین میں حالیہ برسوں کے دوران طلاق کی شرح میں اضافہ ہوا تھا، صرف گذشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں دس لاکھ 10 ہزار طلاقیں رجسٹرڈ ہوئیں تھیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close