پرفیوم کا انتخاب اور استعمال کیسے کریں؟ شوقین افراد کیلئے دلچسپ مشورے

آسٹریلیا کے میک اپ برانڈ میکا کے ماہرین نے پرفیوم کے انتخاب اور استعمال کے متعلق لوگوں کو انتہائی مفید مشورے دے دیئے ہیں، جنہیں سن کر آپ کو لگے گا کہ آپ آج تک غلط طریقے سے پرفیوم استعمال کرتے آئے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو کئی طرح کے پرفیوم استعمال کرنے چاہئیں لیکن ایک ایسا پرفیوم منتخب کرنا چاہیے جس کی خوشبو آپ کی پہچان بن جائے۔ اس ایک پرفیوم کا انتخاب پورے سوچ بچار کے ساتھ کریں اور روزانہ اسی کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ دن اور رات کے لیے الگ الگ پرفیومز کا استعمال کریں۔ یہ بھی میک اپ کی طرح انتہائی اہم ہے۔ جس طرح دن کا میک اپ الگ اور رات کا الگ ہوتا ہے اسی طرح پرفیوم بھی الگ ہونے چاہئیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ آپ کو ہر موسم کے لیے الگ پرفیوم کا انتخاب کرنا چاہیے جو موسم کی مناسبت سے ہو۔ اس کے علاوہ وہ آپ کے موڈ، لائف سٹائل اور لباس سے بھی مطابقت رکھتا ہو۔ آپ کو پرفیومز کی بھی ایک وارڈروب رکھنی چاہیے، جس میں پرفیومز کی ایک وسیع کولیکشن موجود ہو۔ آپ کو ایک یا چند پرفیومز تک محدود بھی نہیں رہنا چاہیے تاہم بیک وقت ایک سے زائد پرفیومز ہرگز استعمال نہ کریں۔ پرفیوم کی خریداری آن لائن کرنے کی بجائے خود سٹور پر جائیں اور اچھی طرح دیکھ بھال کر خریدیں۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close