ہوائی جہاز کی سیٹوں میں چھپاہوا خفیہ بٹن، جس کے متعلق آپکو معلوم ہونا چاہئے

 ہوائی جہاز کا طویل سفر تھکادینے والا ہوتا ہے تاہم اب ایک ایئرہوسٹس نے ہوائی جہاز کی سیٹوں کی آرم ریسٹ میں موجود ایک ایسے خفیہ بٹن کے متعلق بتا دیا ہے جس کے ذریعے آپ سیٹ اور ٹانگوں کے ایریا میں زیادہ جگہ حاصل کر سکتے ہیں اور تھکاوٹ سے کسی طور بچ سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ایئرہوسٹس نے بتایا کہ یہ بٹن صرف درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹوں کی آرم ریسٹ کے نیچے موجود ہوتا ہے۔ بعض طیاروں میں یہ بٹن کی صورت میں ہوتا ہے اور بعض میں لیور کی صورت میں۔ایئرہوسٹس نے بتایا کہ اس بٹن یا لیور کے ذریعے آپ اپنی سیٹ کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر ان سیٹوںمیں یہ فیچرز معذور افراد کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے شامل کیا جاتا ہے تاہم عام مسافر بھی اس کے ذریعے سیٹ کو ایڈجسٹ کرکے اضافی جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ایئرہوسٹس نے ویب سائٹ Redditپر یہ معلومات دیں۔ اس نے بتایا کہ کچھ پرانے ہوائی جہازوں میں ہو سکتا ہے کہ یہ بٹن کام نہ کرے یا آپ کو کچھ تگ و دو کرنی پڑے تاہم نئے جہازوں میں آپ باآسانی اپنے لیے مزید جگہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close