وہ خاتون جس کو 52بار خلائی مخلوق نے اغوا کیا، انوکھا دعویٰ کر دیا گیا

 دنیا میں خلائی مخلوق کے ہونے یا نہ ہونے پر ہی بحث جاری ہے تاہم ایک برطانوی خاتون نے خلائی مخلوق کے ہاتھوں ایک یا دو بار نہیں بلکہ 52بار اغواءہونے کا دعویٰ کرکے تہلکہ مچا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس 50سالہ پاؤلا نامی خاتون کا تعلق برطانوی شہر بریڈفورڈ سے ہے، جس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے خلائی مخلوق اب تک 52بار اغواءکرچکی ہے۔ اس نے اپنے جسم پر موجود عجیب و غریب خراشوں کے نشانات دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مجھے خلائی مخلوق اغواءکر چکی ہے۔پاؤلا کا کہنا تھا کہ ”پہلی بار جب خلائی مخلوق نے مجھے اغواءکیا، اس وقت میری عمر محض 6سال تھی۔اس وقت جب خلائی مخلوق میری طرف آئی تو میں نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن نہ بھاگ سکی اور پھر میری آنکھوں کے آگے مکمل اندھیرا چھا گیا۔ میرے ماں باپ کہتے ہیں کہ میں اس روز 4گھنٹے تک لاپتہ رہی تھی۔ اس کے علاوہ مجھے اس پہلے واقعے کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔ اس کے بعد کئی بار تو خلائی مخلوق مجھے میرے بیڈروم سے کھڑکی کے راستے آ کر اپنے ساتھ لے گئی۔“پاؤلا نے بتایا کہ” کئی بار خلائی مخلوق مجھے اپنی اڑن طشتری میں لے گئی اور اپنی ٹیکنالوجی دکھائی، وہاں بڑی بڑی ٹچ سکرینیں لگی ہوتی تھیں۔“ پاؤلا کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس خلائی مخلوق کی تصاویر بھی ہیں جو میں نے خود بنائی ہیں۔ پاؤلا نے اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی خلائی مخلوق کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں خلائی مخلوق کی شکل کم و بیش ویسی ہی ہے، جیسی ہم فلموں میں دیکھتے رہتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close