کراچی(آئی این پی ) نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت نے مریض کی جان لے لی ، لواحقین نے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرادیا اور مطالبہ کیا ہے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹرزکی مبینہ غفلت سیمریض چل بسا ، لواحقین نیاسٹاف اور ڈاکٹرز کیخلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شہری ارشد کی روڈحادثیمیں پنڈلی کی ہڈی ٹوٹی، مریض کو جناح اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے پلاسٹرلگاکرچھٹی دیدی، جس کے بعد او پی ڈی میں بہتر فالواپ کے لیے معروف نجی اسپتال پہنچے، جہاں آرتھوپیڈک سرجن نے ہڈی کا آپریشن تجویزکیا اور تاریخ دی۔ مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ ساڑھے 11 بجے مریض کو آپریشن تھیٹر لے جایا گیا اور ساڑھے3بجیموت کی اطلاع دی، مریض کی موت کیسے ہوگئی، ڈاکٹر جواب دینے سے قاصر رہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا دعوی ہے ارشد احمد کو میڈیکل اسٹوڈنٹ کی پریکٹس کی نذر کیا گیا، ڈاکٹرز اور اسٹاف کی غفلت نے مریض کو قتل کردیا، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر اور اسٹاف کوگرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں