غریب شخص ماسک نہ ہونے پر پرندے کا گھونسلہ پہن کر پنشن لینے پہنچ گیا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ایک غریب شخص ماسک نہ ہونے پر پرندے کا گھونسلہ پہن کر پنشن لینے پہنچ گیا ،عمر رسیدہ شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محبوب نگر سے تعلق رکھنے والا یہ چرواہا ان بہت سے لوگوں میں سے ایک ہے جو ملک میں کرونا کی دوسری اور انتہائی تشویشناک لہر سے لڑتے ہوئے ضروری سامان رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ میکالا نامی شخص کو اپنی پنشن لینے کے لئے سرکاری دفتر جانا پڑا لیکن اس کے پاس ماسک نہیں تھا۔ بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر وہ یہ بات جانتا تھا کہ اسے چہرہ ڈھانپے بغیر اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا اس نے جگاڑ نکالی کہ ماسک کی جگہ پرندے کا گھونسلہ پہن لیا۔ یہ گھونسلہ چڑیا کی ایک قسم ویوربرڈ کا ہے جس نے اپنی ساخت کی بدولت ماسک کا کام بخوبی سرانجام دیا۔اس منفرد ماسک کے ساتھ سرکاری دفترجانے والے میکالا نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا اور اس کی تصاویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔ میکالا کی حالت زار دیکھنے کے بعد لوگ سرکاری دفاترسے ان لوگوں کیلئے ماسک اور کرونا سے بچاو کی دیگراشیا کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں جو انہیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں