کرایہ دار گھروں کو تالے لگا کر غائب، محکمہ ریلوے کے افسران نے گھروں کو سیل کر کے ریلوے پولیس کو تعینات کردیا

فیصل آباد(آن لائن)ریلوے کالونی میں کرایہ دار گھروں کو تالے لگا کر غائب ہو گئے محکمہ ریلوے کے افسران نے مذکورہ گھروں کو سیل کرکے ریلوے پولیس کو تعینات کردیا۔آن لا ئن کے مطابق ڈویژنل انجینئر آصف اکرم کی ہدایت پر ریلوے کالونی میں ریلوے ملازمین کی طرف سے کوارٹر اپنے نام الاٹ کروا کر کرایہ پر دے رکھے تھے اور پرائیویٹ لوگوں سے گھر خالی کروانے کے احکامات پر عملدرآمد کرواتے ہوئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شفیق افضل‘انسپکٹر آف ورکس ظہیر احمد اور مستری شیخ توقیر نے ماتحت عملہ کے ہمراہ پرائیویٹ لوگوں سے کوارٹرخالی کرانے پہنچے تو وہ گھروں کو تالے لگا کرغائب ہوگئے تو ریلوے انتظامیہ نے ان تالوں کو سیل لگا دیں اور ایس ایچ او تھانہ ریلوے رانا جبار کی نگرانی میں مذکورہ گھروں کے باہر ملازمین کو تعینات کردیا تاکہ کوئی سیل نہ توڑ سکے اور رپورٹ ریلوے افسران کو ارسال کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close