پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے رویہ کے خلاف ڈوگرہ اسپتال کے عملے نے احتجاجا کام بند کر دیا، جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ایم این اے اقبال آفریدی کارکنوں کے ساتھ اسپتال آئے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، ایم این اے اقبال آفریدی نے ڈاکٹروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا جس کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبہ جات احتجاجا بند کر دیے گئے،دوسری جانب اقبال آفریدی کا کہنا ہے کہ ایم ایس تمام تقاریب میں مجھے نظر انداز کرتے ہیں، اسپتال کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے،رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین میری مرہون منت ہے، افتتاحی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا اور مہمان خصوصی کیوں نہیں بنایا؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں