دنیا کا ایسا شہر جہا ں گاڑیاں کم، لوگوں کے پاس طیارے زیادہ ہیں

اسلام آباد(پی این آئی )امریکی ریاستی کیلی فورنیا میں ایک ایسا علاقہ بھی ہے جہاں لوگوں کے پاس گاڑیاں کم اور طیارے زیادہ ہیں۔کيلي فورنيا کے علاقے کيمرون ايئر پارک اسٹيٹ ميں ہر گھر کی پارکنگ ميں چھوٹے طيارے نظر آتے ہيں۔ يہاں بسنے والے ہر خاندان کے پاس ذاتی طيارہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہاں کے ر ہنے والوں کو اپنے دفاتر بھی اپنے ہوائی جہازوں جانا پڑتا ہے کیونکہ زیادہ تر افراد کی ملازمت قریب واقع شہروں ہے جہاں تک بذریعہ گاڑی جانے کیلئے انہیں ڈھائی سے تین گھنٹے لگتے ہیں جبکہ طیارے سے وہی سفر نصف گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے یہاں کے رہنے والوں کی زیادہ تعداد ابتدائی مکینوں میں شوقین اور جنگی پائلٹوں کی مخصوص تعدادشامل تھی جن کی اولادیں اور ہوا بازی کے شوقین آج بھی یہاں رہائش پذیر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں