نیویارک(پی این آئی) معروف فرانسیسی ماہر علم نجوم نوسٹراڈیمس پیرس میں 1503ءمیں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1566ءمیں ہوا تھا۔ انہوں نے اپنی زندگی میں رہتی دنیا کے بارے میں کئی پیش گوئیاں کیں جن میں سے کئی سچ بھی ثابت ہو چکی ہیں۔ انہوں نے 2021ءکے بارے میں بھی کچھ خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں جن
میں تیسری عالمی جنگ چھڑنا اور تباہ کن زلزلوں کا آنا شامل ہیں۔ نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے مطابق اس دنیا کا خاتمہ 3793ءمیں ہو گا۔ یہ ہماری اس دنیا کا آخری سال ہو گا۔ نوسٹراڈیمس کا کہنا تھا کہ ”اس سال آخری آتشزدگی (Final Conflagration)ہو گی اور یہ دنیا ختم ہو جائے گی۔نوسٹراڈیمس کی پیش گوئیوں کے برطانوی ماہر بوبی شیلر کا کہنا ہے کہ ”نوسٹراڈیمس نے آئندہ سالوں میں ایک شمسی طوفان کی پیش گوئی بھی کر رکھی ہے، جو ہماری زمین کے برقی نظام کو تباہ و برباد کر دے گا اور دنیا کا کمیونی کیشن کا تمام تر نظام ناکارہ ہو جائے گا۔بجلی بند ہو جائے گی اور بیشتر دنیا تاریکی میں ڈوب جائے گی۔اس کے علاوہ نوسٹراڈیمس نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ ییلو سٹون نیشنل پارک میں آتش فشاں پھٹے گا جو بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنے گا۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں