ابوظبی(این این آئی)ابوظبی میں کووِڈ19کا شکار ایک شخص کی مٹرگشت کرتے ہوئے ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں افرادنے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی۔اس میں ان میں سے کووِڈ19 کا شکار ایک شخص شخص عوامی مقامات پر چلتا پھرتا
نظرآرہا ہے۔ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے اس شخص کا سراغ لگانے کے بعد دونوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ابوظبی کے پبلک پراسیکیوشن نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد کے خلاف دوسروں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے اورکووِڈ19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے کے الزام میں تحقیقات کی جارہی ہے۔اس ویڈیو میں ایک شخص فون پر اپنے کووِڈ19 کے ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ دکھا رہا ہے اور اس کے بعد وہ عوامی جگہ پر دوسرے لوگوں کے درمیان میں چلتا پھرتا نظرآرہا ہے۔۔۔۔ خدشہ ہے کہ کورونا کی نئی قسم دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ، برطانوی ماہرین لندن(این این آئی) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم زمین پر زیادہ خوف پیدا کرے گی کیونکہ وہ زیادہ وبائی اور جان لیوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات برطانوی جنیٹک جائزاتی پروگرام جنیو مکس یو کے کے ڈائریکٹر شیرون پی کاک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی نئی قسم 50 سے زائد ممالک میں شناخت کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ کورونا کی نئی قسم دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔پی کاک نے کہا کہ میرے نزدیک ہمارے خدشات جاری رہیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ دس سال بعد
یہ اندیشے ہماری زندگیو ں کا حصہ بن جائیں۔کورونا کی نئی قسم بی117 کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔ کورونا کی اس قسم کے 70 فیصد کی شرح سے کہیں زیادہ تیزی سے پھیلنے اور 60 برس اور اس سے زائد عمر کے انسانو ں کے لیے 30 تا 40 فیصد تک زیادہ جان لیوا ہونے کا تعین ہوا تھا۔برطانیہ میں گزشتہ سال نومبر میں عمل درآمد کردہ قرنطینہ کے باوجود واقعات میں کیونکر گراوٹ نہ آنے پر تحقیقات کے نتیجے میں تعین ہونے والی نئی کورونا قسم کے باعث ملک میں کووڈ۔19 سے جانی نقصان اور متاثرین کی تعداد میں سنگین حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچا کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین بنانے والے اداروں فائزر ، ماڈرنا اور آسٹرا زیناکا نے نئی قسم کے خلاف موثر ہونے کا بھی اعلان کیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں