قبرستان سے مردے غائب ہونے لگے، تین کالے ہرن بھی چوری، تحقیقات شرو ع

ڈی آئی خان(آئی این پی)ڈی آئی خان میں تھانہ ڈیرہ ٹائون کی حدود میں واقع علاقہ کورائی کے قبرستان سے متعدد مردے غائب ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کردیا جاتا ہے اور چند روز میں اب تک تقریبا ً3 مردے غائب ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی

شروع کردی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی ہے، مزید انکوائری کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے وائلڈ لائف پارک سے 3 ہرن چوری کرلیے گئے۔ انچارج وائلڈ لائف پارک کے مطابق تین کالے ہرن رات کی تاریکی میں چرا لئے گئے، چوری ہونے والے تین ہرن بیش قیمت تھے۔ ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔تمہاری جرات کیسے ہوئی میری دلہن کا ہاتھ لگانے کی ؟ دولہے نے فوٹو گرافر کو تھپڑ جڑ دیا، دلہن ہنسی سے لوٹ پوٹ ، ویڈیو وائرل‎اسلام آباد (پی این آئی)شادی میں دلہن اور دلہا اکثر اوقات فوٹو گرافرز کی جانب سے بار بار مختلف پوز بنوانے پر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس دوران خاموشی اختیار کیے ہوتے ہیں۔لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اسٹیج پر دلہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹو گرافر دلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور دلہا سائیڈ میں کھڑا ہوکر سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔اسی دوران جب فوٹو گرافر نے دلہن کو ایک اور پوز بنانے کا کہا تو دلہے نے فوٹو گرافر کو تھپر رسید کردیا۔دلہے کی جانب سے فوٹو گرافر کو تھپڑ مارنے کے بعد دلہن اتنا ہنسی کہ ہنستے ہنستے اسٹیج پر ہی بیٹھ گئی، بعدازاں دلہن

کے قہقہوں سے دلہا اور فوٹو گرافر بھی ہنس دئیے۔مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد لائیکس اور ساڑھے 14 ہزار کے قریب ری ٹویٹ مل چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close