سندھ میں گریڈ 17 کے سرکاری افسر کا 11 ماہ میں 10 بار تبادلہ، نااہلی یا انتقامی کارروائی؟

لاڑکانہ(پی این آئی) صوبہ سندھ میں تعینات 17 گریڈ کے سرکاری افسر اسسٹنٹ کمشنر امتیاز احمد منگی کا گذشتہ 11 ماہ کے دوران 10 بار تبادلہ کیا گیا، جس کے خلاف انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے قانونی نوٹس جمع کروا دیا ہے امتیاز منگی کا مؤقف ہے کہ حکومت ان کے ساتھ امتیازی

سلوک کر رہی ہے۔ چیف سیکریٹری کے نام درخواست میں امتیاز منگی کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 53 سال ہے اور وہ شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے کا شکار ہیں، ایسے میں ان کا تبادلہ چند دنوں کے بعد ایک جگہ سے دوسری جگہ کردیا جاتا ہے جس وجہ سے وہ شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ان کا تبادلہ بطور اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کیا گیا مگر محض ایک ہفتے بعد ہی تبادلہ کہیں اور کر دیا گیا اور ایسا کرتے کرتے 11 ماہ کے دوران 10 بار تبادلہ کیا جا چکا ہے۔ اپنی پٹیشن میں امتیاز منگی نے بتایا کہ پے درپے تبادلوں کی وجہ سے ان کی تنخواہ بھی 10 ماہ سے رکی ہوئی ہے، کیوں کہ ہر تبادلے پر محکمہ خزانہ نئے سرے سے کاغذی کارروائی شروع کرتا ہے، اور تنخواہ آنے سے پہلے ہی تبادلہ ہوجاتا ہے اور پھر نئے سرے سے کاغذی کارروائی کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ لاڑکانہ شہر کے لاہوری محلہ کے رہائشی امتیاز منگی نے چیف سیکرٹری سے درخواست کی ہے کہ ان کی خراب صحت کے باعث ان کے ساتھ رحم کیا جائے اور انہیں صوبائی مینجمنٹ سروس کے تحت تعینات کیا جائے۔۔۔۔۔ ایسا بھی ہو تا ہے،ٹرمپ کے تعینات کردہ جج نے صدر جوبائیڈن کا فیصلہ معطل کردیا واشنگٹن(آئی این پی) امریکی عدالت نے جوبائیڈن کا تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کردیاجوبائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کیے جانے

کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کے لیے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے، سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کے لیے روکنے کا حکم دیا ہے،امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ تارکین وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں