ملتان (پی این آئی) ملتان پولیس 5 یا 6 سال کے اس بچے کی تلاش میں سرگرم ہے جو ایک بڑی لینڈ کروزر گاڑی تن تنہا چلا رہا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اس پر مختلف قسم کے تبصرے کر رہے ہیں، اس ویڈیو کے مطابق 5 یا 6 سال کی عمر کا ایک بچہ کالے رنگ کی بڑی لینڈ کروزر گاڑی لیے
شہر میں گھوم رہا ہے اور گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر اس کے ساتھ بھی کوئی بڑا موجود نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر حسب توقع گرما گرم بحث جاری ہے، لوگ اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں لیکن ملتان پولیس ہے کہ ان کی نشاندہی میں ابھی تک ناکام ہے، شہر کی مصروف سڑک بوسن روڈ پر یہ بچہ گاڑی چلاتے ہوئے جا رہا ہے اور سکیورٹی کیمروں اور ٹریفک پولیس کی موجودگی میں اسے کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ملتان کے چیف ٹریفک آفیسر ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ کوشش کے باوجود ابھی تک گاڑی کا نمبر اور اسے چلانے والے بچے کے بارے میں وہ کچھ پتہ چلانے سے قاصر ہیں تاہم اس کے لیے کوششیں جاری ہیں۔۔۔۔۔ خاتون کا 31ویں بار بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، عوام پریشان، محکمہ صحت نے کیا تسلی دے دی؟ جے پور(این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جے پور سے تعلق رکھنے والی خاتون کے اگست سے اب تک 31 بار کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور حیران کن طور پر 31 بار ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عام تاثر یہ ہے کہ ایک بار رپورٹ مثبت آئے تو 15 دن یا زیادہ سے زیادہ ایک ماہ بعد اس کا نتیجہ منفی آجاتا ہے۔بھارت سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ خاتون نے اگست سے جنوری کی 20 تاریخ تک کورونا تشخیص کے 31 بار ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ مثبت آئی ہے۔یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ
خاتون میں کورونا کی کوئی علامت بھی نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون کے 14 بار پی سی آر اور 17 بار اینٹی جن ٹیسٹ کروائے گئے، جن کی رپورٹس میں انہیں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ مذکورہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں جس کی وجہ سے ان کی دیکھ بھال اہل خانہ یا کوئی رشتے دار نہیں کررہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل قرنطینہ میں ہیں، انہیں یکم ستمبر 2020 کو ایک سماجی تنظیم کے سینٹر میں منتقل کیا گیا۔راجستھان کے محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر کپتان سنگھ کا کہنا تھا کہ علامات نہ ہونے کے باوجود خاتون کو وائرس کی تشخیص ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ان کی آنتوں میں وائرس پہنچ چکا ہے جو غیر فعال ہے۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ خاتون مکمل صحت مند ہیں، ان میں موجود وائرس اب دوسروں کو متاثر نہیں کرسکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں