برطانوی شہری تباہ اور برباد ہو گیا، کروڑوں ڈالر کے بِٹ کوائنز والی ہارڈ ڈرائیو کوڑے میں پھینک دی

لندن (آئی این پی ) 28 کروڑ ڈالرز کے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو حادثاتی طور پر پھینکنے والے بر 35 سالہ برطانوی آئی ٹی انجینیئر ہویلز نے 2013 میں آفس کی صفائی کی دوران غلطی سے بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو پھینک دی۔ جیمز ہویلز کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 7500 بٹ کوائن موجود تھے جو آج کی قیمت کے

مطابق 28 کروڑ ڈالرز تک ہوں گے۔ مسٹر ہویلز نے بتایا کہ ان کے پاس دو ایک جیسی ہارڈ ڈرائیوز تھیں جس کی وجہ سے انہوں نیغلطی سے جس ہارڈ ڈرائیو کو پھینک دیا اس میں کرپٹو کرنسی تک رسائی حاصل کرنے والی خفیہ پن موجود تھی۔ جو بٹ کوائن تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔انہیں یقین ہے کہ اتنے سالوں کے بعد بھی وہ بٹ کوائن والی ہارڈ ڈرائیو کو ریکور کرسکتے ہیں مگر نیو پورٹ سٹی کونسل نے اب تک انہیں کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ یہاں تک کے 35 سالہ مسٹر جیمز نے کرپٹو کرنسی سے ملنے والی رقم کا 25 فیصد حصہ شہر کے لیے عطیہ کرنے کی پیشکش بھی کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔کونسل کی جانب سے آٹھ سال پہلے پھینکے گئے کوڑے کے ڈھیر میں ہارڈ ڈرائیو تلاش کرنے کی بار ہا درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کونسل نے متعدد مواقع پر مسٹر ہویلز کو آگاہ کیا ہے کہ ہماری لائسنسنگ اس قسم کی کھدائی کی اجازت نہیں دیتی ایسا کرنے سے آس پاس کے علاقے پر ماحولیاتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔کوڑے کے ڈھیر کی کھدائی پھر دوبارہ اسے بند کرنا اس عمل پر لاکھوں پاوںڈ کی لاگت آ سکتی ہے وہ بھی بغیر کسی گارنٹی کے کہ جس مقصد کے لیے یہ سب کیا جارہا ہے اس کے ملنے کی کوئی ضمانت بھی نہیں۔ مسٹر ہویلز نے کہا ہے کہ کھدائی کے لیے انہیں

امدادی رقم بھی مل رہی ہے اس لیے کونسل کو اس عمل پر لگنے والی رقم دینے کی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close